وزیراعلیٰ پنجاب نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لےلیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزرا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی کوتاہی اور نااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں، کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پتوکی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، 5 دن میں 6 بچے جاں بحق
ان کاکہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے، متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پتوکی اور اس کے نواحی علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، وبائی مرض نے 5 دن میں 6 بچوں کی جان لے لی جبکہ مزید 6 کی حالت تشویشناک ہے۔