انٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس نے آف لائن صارفین کیلئے ڈاؤن لوڈ کا آپشن خذف کر دیا

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ فلکس نے آف لائن مواد دیکھنے والے صارفین کیلئے ڈاؤن لوڈ کا آپشن حذف کر دیا ہے۔

حال ہی میں نیٹ فلکس نے ونڈوز کیلئے اپنی ایپلیکیشنز کو اپ ڈیٹ کیا ہے، اس اپڈیٹ کے ساتھ کمپنی کے آف لائن صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ وہ نیٹ فلکس سے مواد ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کمپنی کی اپڈیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں اس نے لکھا کہ کمپنی نے اپڈیٹ کو’نیا ونڈوز ایپ ایکسپرینس‘ کے طور پر پیش کیا ہے، اس اپڈیٹ میں لائیو ایونٹس تک رسائی اور نیٹ فلکس ایڈ سپورٹ پلان متعارف کرایا گیا ہے جو متعارف ہونے کے بعد سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

صارف نے لکھا کہ کمپنی نے بدقسمتی سے اس اپڈیٹ کے ذریعے آف لائن صارفین کیلئے ڈاؤن لوڈ آپشن کو ڈِس ایبل کر دیا ہے۔

کمپنی نے یہ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد وضاحت کی کہ صارفین اب بھی ٹی وی شوز اور فلمیں ’ایک سپورٹڈ موبائل ڈیوائس‘ پر آف لائن دیکھ سکتے ہیں،کمپنی کی یہ اپڈیٹ جلد آرہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ونڈوز پرکمپنی کے صارفین کے پاس ابھی بھی کچھ وقت ہے، جس میں وہ آف لائن ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلی ابھی تک ہر صارف کیلئے ظاہر نہیں ہو رہی ہے جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی ممکنہ طور پر دوبارہ علاقائی طور پر اپڈیٹ جاری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button