کھیل

کینگروز کیخلاف سیریز: پاکستان فین زونز کی ٹکٹوں کا اعلان

میلبرن ون ڈے کے لیے پاکستان فین زون کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ایڈیلیڈ اور پرتھ ون ڈے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت 45 ڈالر رکھی گئی ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر میں بک کی جا سکتی ہے۔

برسبین اور سڈنی میں پاکستان فین زونز کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہوبارٹ میں میچ کے لیے ٹکٹ کی قیمت 45 ڈالر مقرر ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر کی بک کی جا سکے گی۔

ٹکٹوں کی پری سیل 4 جون سے شروع ہو گی جس کے لیے 3 جون تک رجسٹر کرنا لازمی ہے، بغیر رجسٹریشن کے ٹکٹوں کی جنرل سیل 14 جون سے شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں قومی کرکٹ ٹیم میزبان ملک کیخلاف 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button